پشاور(سپوررٹس رپورٹر)قومی فٹ بال ٹیم کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی عبدالغفور عاجز نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں بہترین ٹیلنٹ موجودہیں مگر تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے اگر اسے بروقت سرپرستی نہ کی گئی تویہ ٹیلنٹ ضائع ہوجائیگا،ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے ڈی سی میر رضااوزکن اور ڈی ایس اوجمشید بلوچ کھیلوں کے فروغ کیلئے جس قدر کام کررہے ہیںانشاء اللہ اسکے مثبت نتائج نکلیںگے،وہ انکے کام کو قدر ی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان خیالات کاا ظہار انہوںنے گزشتہ روز نوشہرہ میں شیخ فاروق گرائونڈ پر منعقدہ نوشہرہ چیلنج انٹرڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک دورایسابھی تھا کہ خیبر پختونخواکے فٹ بال کھلاڑیوں کا بین الاقوامی لیول پر ایک نام تھااور انکی بہت عزت تھی
پشاور کے سنبلخان اور اس طرح کے کئی دیگر کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے پر فٹ بال کی دنیامیں ایک نام پیداکیاتھا ،وہ خود بھی قومی ٹیم کا کئی سال تک حصہ رہے اور متعددممالک میں پاکستا ن کیلئے کھیل چکے ہیں،اب بہت خواہش ہے کہ خیبر پختونخوااور پاکستان فٹ بال کی بہتری کیلئے کردار اداکرکے اپنافرض اداکروں ،اگر حکومت نے موقع دیاتو ا نشاء اللہ ثابت کرکے دکھائوں گاکہ کھلاڑی کو کس طرح ٹریننگ دی جاتی ہے ،انہوںنے کہاکہ ہمارے جتناٹیلنٹ ہے وہ کسی کے پاس نہیں اگر کمی ہے تو وہ بہترین رہنمائی اور کوچنگ کی ہے اگر ایک کھلاڑی کوبہتر اندازمیں ٹریننگ دی جائے توکوئی شک نہیں کہ وہ گرائونڈمیںپرفارمنس نہ دکھائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے خلاف کھیلاہوںاور اب بھی بین الاقوامی فٹ بال پر نظر ہے انکے کھیل اور ہمارے کھیل میں زمین آسمان کا فرق ہے،ہماری کھیل میں بہتری آسکتی ہیں لیکن یہ صرف باتوں سے نہیں گرائونڈ میں کام کرنے سے بہتری آتی ہے۔ عبدالغفور عاجز نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ایک محنتی اور ایماندار آفیسرہیں وہ کام کرناجانتے ہیںوہ کھلاڑیوں بلکہ ہر فرد کو عزت دیتے ہیںاور یہی انکی کامیابی کا ذریعہ ہے ،انہیں جس ضلع میں کام کرنے کا موقع دیاگیاہے وہ اپنی صلاحیتوں کالوہامنواچکے ہیںاور اب ضلع نوشہرہ میں ا س نوجوان سپورٹس آفیسر نے کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے جس طریقے کام کیااسے قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں۔