آل پاکستان ویمنز سکواش چیمپئن شپ ایبٹ آباد کے جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان ویمنز سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز ایبٹ آباد کے جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

چیپمئن شپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ اورڈی آئی جی ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمان نے کیا ان کے ہمراہ سابق ڈائریکٹر سپورٹس اور صدر ایبٹ آباد سکواش ایسوسی ایشن طارق محمود’سیکرٹری سید ابرار شاہ ‘لیفٹیننٹ جنرل (ر)ایاز سلیم رانا’ڈی ایس او وسیم فضل اعوان ‘شوکت حسین ‘ایس پی اویس شفیق ‘سکواش ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر قیصر ‘راشد جاوید اور دیگر شخصیات موجود تھیں’چیمپئن شپ میں کوالیفائنگ رائونڈ میں بارہ جبکہ مجموعی طور پر چالیس کھلاڑی ملک بھر سے شروع ہورہی ہیں ان میں تمام ٹاپ رینک کھلاڑی شامل ہیں’ان کھلاڑیوں میں آمنہ فیاض’فائزہ ظفر ‘نور الہدیٰ ‘روشنا محبوب

صائمہ شوکت’کومل خان’ نور العین اعجاز’نمرہ عقیل ‘حراء عقیل’ایمن شہباز ‘کائنات خان’ثناء خان’مائرہ ‘زینب خان’مدینہ ظفر ‘صبغیٰ ارشد’کلثوم’نورینہ شمس’زہرہ’مہوش’مناہل عقیل’سعدیہ گل’زویا خالد’فجر ‘ مصباح شبیر’ افشاں’ندائ’اقرائ’عاصمہ’رابعہ ذاکر’رانیا قاضی’علینا حق’حفصہ ‘ قطر العینئ’صالحہ چوہدری اور ایمان شامل ہیں’گزشتہ روز چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں کے پی کی حفصہ کو بائی مل گئی دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا کی حفصہ نے پنجاب کی بشریٰ کالد کے خلاف گیارہ تین اور گیارہ پانچ سے کامیابی حاصل کی ‘پنجاب کی صالحہ چوہدری نے پنجاب ہی کی قطر العین کے خلاف گیارہ چھ اور گیارہ چار سے میچ جیتا’کے پی کی عاصمہ ار رابعہ ذاکر کو بائی مل گئی

خیبرپختونخوا کی ایمان نے کے پی کی ہی رانیا قاضی کے خلاف گیارہ چار اور گیارہ سات سے کامیابی حاصل کی جبکہ کے پی کی اقراء کو بائی مل گئی آج سے مین رائونڈ کا آغاز ہوگا جس میں بتیس کھلاڑی شرکت کررہی ہیں’چیمپئن کی اختتامی تقریب چار اکتوبر کو دوپہر دو بجے منعقد ہوگی جس میں صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی مہمان خصوصی ہوں گے اس سلسلے میں صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سکواش لیجنڈ قمرزمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ رینک کھلاڑی شرکت کررہی ہیں ایسوسی ایشن گزشتہ آٹھ برس سے مسلسل ان مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے جس کے لئے انعامی رقوم بھی رکھی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے ایبٹ آباد میں انعقاد سے سکواش کو بھرپور فروغ ملے گا اور ہمیں مزیداچھی کھلاڑی میسر آئیں گی۔

تعارف: newseditor