کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں آربی جی واریرز نے ریمٹنس یونائٹیڈ کو باآسانی بغیر کو ئی وکٹ گوائے قابو کرلیا،دانش خان کی عمدہ بولنگ اس موقع پر نیشنل بینک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ قاضی امتیاز نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیاانکے ہمراہ آربی جی واریرز کے عاقب ملک، سلمان حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ ریمٹنس یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوانکے لئے غلط ثابت ہوا اور 17.3 اوورز میں پوری ٹیم ریت کے دیوار کی طرح ڈھر ہوگئی
اور صرف 90 رنز ہی اسکور کرسکی،کوئی کھلاڑی خاطرخواں اسکورکرنے میں کامیاب نہ ہوسکا،زیشان صدیقی نے 14 گیندوں پر 18 رنزاور رانا روی کمار نے 15 گیندوں پر اور راشد علی نے 26 گیندوں پر 16-16 رنز بنائے، جبکہ دانش خان نے 10 رنز دیکر، شیرمحمد نے 30 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو سرمد تالپور نے 14 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو غفور دہلوی نے 6 رنز دیکرمحمدعابد نے 7 رنز دیکر 1-1 کھلاڑی کو آوٹ کیا، جواب میں آربی جی واریرز نے 11.2 اوورز میں مطلوبہ حدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے مکمل کیا، عرفان پٹھان نے تین چھکوں چار چوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر ہاف سنچری 51 رنزبنائے محمدثاقب نے ایک چوکے کی مدد سے 32 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔اسکور ر کے فرائض جیندافضل جبکہ امپائرنگ کے فرائض آصم علوی اورشکیل احمدنے سرانجام دیے۔درین اثنا دوسرا کوارٹر فائنل لا جسٹک لائنز اور اعتماد گروپ کے درمیان نیاناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلاجائیگا۔