شمع کرکٹ کلب نے آ ل پاکستان انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

پشاور(غنی الرحمن/سپورٹس رپورٹر)شمع کرکٹ کلب ے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرکے آ ل پاکستان انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،فاتح ٹیم نے ملک سپورٹس کلب کو3وکٹوں سے ہراکرٹرافی اپنے نام کرلی۔مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کے بیٹے عدنان خان نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔صوب کے جنت نظیر وادی سوا ت کے علاقہ چار باغ میں آریناسپوٹس کمپلیکس کے گرائونڈپرکھیلے جانیوالے آ ل پاکستان انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بہترین ٹموں نے حصہ لیا،جن میں ملک سپورٹس کلب اور شمع کرکٹ کلبوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،

فائنل میچ میں ملک سپورٹس کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خودبیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقرررہ اووزمیں 9وکٹوں کے عوض229رنز بنائے،جس میں شاہ زیب نے 86،آصف نے 42اور فواد نے 36رنز سکور کئے۔شمع کلب کی جانب سے خالد نے تین ،ذیشان اورعامر نے دو ،دو جبکہ عثمان اورعبیداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسکے جواب میں شمع کلب نے مطلوبہ ہدف 19.3اوورزمیں7وکٹوں کے نقصان پر پوراکیا۔جس میں زبیر نے 96،عبیداللہ نے 36اور عثمان نے 32رنز سکور کئے۔شمع کلب کے روح رواں سید حنیف شاہ نے کھلاڑیوں نے اس کاکردگی پر خوشی کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ یقیناًشمع کلب نے پشاور بلکہ خیبر پختونخوامیں کرکٹ کے فروغ میں بہتر کردار اداکیاہے

یہی وجہ ہے اس کلب کے باعث کئی باصلاحیت سامنے آگئے ہیں اور انہی کرکٹرزکے باعث شمع کلب نے کئی میگاایونٹ جیت کر اپنا اور شمع کلب کا سرفخر سے بلندکیاہے انہوں نے کہاکہ وہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کررہی ہے۔حنیف شاہ نے بتایا کہ پشاور میں کرکٹ بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے شمع کلب میں ٹیسٹ کرکٹر محمدرضوان،افتخاراحمد اور دیگر سینئیرز کرکٹرز سمیت جونئیرز کھلاری بھی پریکٹس حاصل کررہے ہیں امید ہے کہ وہ بھی پاکستان اور بین الاقوامی کرکٹ میں اور ملک کانام روشن کرینگے۔اس ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کرکٹر زبیرنے بتایا کہ آل پاکستان ٹورنامنٹ جیتنا بڑااعزازہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاللہ اس طرح کے مزید کامیابیاں بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔

error: Content is protected !!