سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی 80 برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے.

 

سابق ٹیسٹ کرکٹر اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری نوشاد علی 80 برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے

 

 نماز جنازہ بعد از نماز عصر ایچ الیون اسلام آباد میں ادا کی جائے گی ۔

کرنل نوشاد علی نے 1960 سے 1979 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ۔

 

کرنل (ر) نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں بطور وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 83 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں نو سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں سکور کیں

 

 

error: Content is protected !!