چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 اسکواڈز میں شامل کُل 119 کھلاڑیوں کے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 اسکواڈز میں شامل کُل 119 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے 5 اکتوبر بروز پیر کو ہونے والے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔

دونوں ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد مریدکے کنٹری کلب میں موجود بلوچستان اور سندھ کے انڈر19 اسکواڈز بھی آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھہری باقی چاروں ٹیموں کو جوائن کرلیں گے، جہاں انہیں ایک دوسرے سے ملنے کی مکمل آزادی ہوگی۔

یہ تمام افراد اب لاہور کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ تیرہ اکتوبر سے شروع ہونے والے نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے یہ تمام اسکواڈز 7 اکتوبربروز بدھ سےنیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں اپنی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر19 ٹیمیں 5 نومبر سےنیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کا فائنل 26 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!