آل خیبر پختونخوافل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ پشاو رمیں شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوافل کنٹکٹ ایسوسی ایشن (شین کیوکشن کائی)کے زیر اہتمام پشاور میں آل خیبر پختونخوافل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،اس ایونٹ میں پشاور،نوشہرہ،ہری،ایبٹ آباد،کوہاٹ،بنوں سمیت دیگر اضلاع سے کثیر 126 کے قریب کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحٰ تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وایڈمنسٹریشن محمد طارق تھے،جنہوں نے باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔صوبائی دارالحکومت پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے آریناہال میں منعقدہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلے جانیوالے صوبائی سطح کے ان مقابلوں میں

پشاور،نوشہرہ،کوہاٹ،بنوں،ہزارہ،باجوڑ،خیبر،ڈی آئی خان،ملاکنڈکیساتھ ساتھ مختلف اضلاع سے کھلاڑی مختلف ویٹ کٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں،انشاء اللہ انہی مقابلوں کے باعث بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے اور آگے جاکر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وصوبے کا نام روشن

کرینگے۔افتتاحی تقریبسے خطاب کرتے ہوئے سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وایڈمنسٹریشن محمد طارق نے کہاکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے فروغ صحٰح معنوں میں کام کررہی ہے،یہی وجہ ہے اس وقت ہر ضلع میں کہیں نہ کہیں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں اور کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ آفزائی کی جارہی ہے جوکہ ایک خوش آئندبات ہے انہوں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی محکمہ کھیل کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزاء کرے گی۔

error: Content is protected !!