ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ملک وقار ریٹائر ہوگئے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے ان کو گلدستہ پیش کیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ملک وقار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ان کے اعزاز میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بلال ،عامر شاہ و دیگر نے شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ملک وقار کو گلدستہ پیش کیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ملک وقار محنتی اور فرض شناس آفیسر تھے، سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعاگو ہیں۔

error: Content is protected !!