انگلینڈ کی ٹیم نے نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو آئی اوپنر قرار دے دیا۔اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رمیز راجا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم سب کے لیے آئی اوپنر ہے انھوں نے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔دوران گفتگو صحافی نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ بابر بطور کپتان آپ کو کیسے لگے؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہیں، ہم ابھی ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے اور انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹ بورڈ بڑا تب ہی ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور کھل کر بات کرے، میں بطور کرکٹر تسلیم کر رہا ہوں کہ ہم پیچھے ہیں لیکن تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کوالٹی کی ٹیمز کو ٹرن آئوٹ کرنا تھوڑا سا مشکل ہے، ہم چیزوں کو آگے لے کر جائیں گے۔

error: Content is protected !!