خیبرپختونخوا کے کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، ایک نیا کرکٹ سٹیڈیم بنے گا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختون خوا حکومت نے سوات کی خوبصورت وادی کالام میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ پشاور میں کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نیا سٹیڈیم ‏سوات کی خوبصورت وادی کالام میں تعمیر کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ‎محمود خان کے آبائی علاقے وادی کالام میں بنائے جانے والے اس کرکٹ سٹیڈیم کو 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی کے بحریہ ٹاؤن میں تعمیر ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے رفیع کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔ رفیع کرکٹ سٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا جس میں 50 ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کی جلد تعمیر کیلئے کام تیز کردیا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سٹیڈیم کی تعمیر 2022ء تک مکمل کرلی جائے گی۔ سٹیڈیم کی تکمیل مکمل ہونے کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس حوالے سے سٹیڈیم کے ساتھ فائیو سٹارہوٹل بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔

error: Content is protected !!