سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل حاصل کرلیا

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ سرفراز احمد نے بلوچستان کے کیخلاف کھیلی گئی اننگ میں 44 رنز بنائے اور یوں انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں تین ہزار رن مکمل کیے۔

پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 20ویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ اسد شفیق نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

error: Content is protected !!