لاہور (سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے گزشتہ روز گجرات، گوجرانوالہ اور گکھڑ میں سپورٹس منصوبوں اور ای لائبریری کا دورہ کیا، انہوں نے سپورٹس سہولیات، فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم، ہاکی سٹیڈیم، آسٹروٹرف، فٹ بال سٹیڈیم، بیڈ منٹن ہال، ٹینس کورٹ اور باسکٹ بال کورٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ سیف الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، عرفان باجوہ، عمر حیات باجوہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور دیگر حکام بھی موجود تھے،
سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے گکھڑ سپورٹس کمپلیکس کے معائنے کے دوران ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، یہ منصوبہ علاقہ کے نوجوانوں کے لئے خاص تحفہ ثابت ہوگا، نوجوان کھلاڑی ان سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔
سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے گوجرانوالہ میں ای لائبریری کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ای لائبریریز گوجرانوالہ اور نارووال کے افسران کو ہدایت کی لائبریریز میں وزیٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے اقدامات کریں اور ہر ہفتے سیمینار کا انتظام کیا جائے
انہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں جاری سپورٹس منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی، اجلاس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ سیف الرحمان، ڈُپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو، تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز نے شرکت کی، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے ہدایت کی کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولیات فراہم کرنے لئے اقدامات کئے جائیں اور زیر تعمیر منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔
سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے گجرات میں سوئمنگ پول کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات میں ضلع میں سپورٹس منصوبوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔