بلوچستان کے فرسٹ الیون اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان فرسٹ الیون کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال نے راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

سیکنڈ الیون میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ فاسٹ باؤلر اختر شاہ کو عمید آصف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ عمید آصف ایونٹ کے پانچ میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

اختر شاہ نے لاہور میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب گھٹنے کی انجری کا شکار عاکف جاوید بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ ا ن کی جگہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر تاج ولی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تاج ولی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون کے 5 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تعارف: newseditor