لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ملک کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان بیس بال فیڈریشن نے گلگت بلتستان میں بھی بیس بال اکیڈمی بنانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے، گذشتہ روز پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایاکہ خیبر پختونخوا، فاٹا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی طرح پاکستان بیس بال فیڈریشن نے گلگت بلتستان میں بھی بیس بال سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں آئندہ ماہ نومبر میں گلگت بلتستان میں بھی بیس بال اکیڈمی قائم کی جائے گی جس میں گراس روٹ سطح پر کوالیفائڈ کوچز لڑکے اور لڑکیوں کو تربیت دیں گے
اس کے علاوہ گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان بیس بال فیڈریشن کے تعاون سے پہلی گلگت بلتستان انٹرڈسٹرکٹ بیس بال چیمپین شپ اکتوبر کے آخری ہفتے میں بھی منقعد کروانے کی منصوبہ بندی بنائی جا رہی ہیاور چیمپئن شپ میں چار ضلعی ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا، پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ منعقد کروانے کے ساتھ ساتھ کوچنگ کورسز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
سید فخر علی شاہ نے کہاکہ ہم اپنے والد محترم سید خاور شاہ کے مشن کو آگے لے کرچلے ہیں کیونکہ وہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے تھے ان کا مشن تھا کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کا ایک واحد حل اور طریقہ کہ ملک میں کھیلوں کے مقابلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ہو، نوجوان نسل کو تفریح کا موقعہ ملے، ہمارے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہپستال ویران ہونگے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سابق صدر اور سابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ مرحوم سید خاور شاہ کی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے دن رات کوششوں اور کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بے لوث خدمت کرنے والے انسان دنیا میں کم ہوتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔