بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ کے صدر الحاج سردار مطیع اللہ خان توخئی جنرل سکریٹری حاجی عبدالصمد خان اچکزئی کی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سے ملاقات

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ کے صدر الحاج سردار مطیع اللہ خان توخئی جنرل سکریٹری حاجی عبدالصمد خان اچکزئی نے مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سے ان کے افس میں ملاقات کی بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ کے جنرل سکریٹری حاجی عبدالصمد خان اچکزئی نے مشیر کھیل جناب عبدالخالق ہزارہ صاحب کو ایسوسی ایشن کے کارکردگی اور بلوچستان سپورٹس بورڈ پالیسی 2008 کے حوالے سے مکمل طور پر بر یفنگ دی

اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ بلوچستان کے مختلف گیارہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ رائفل ایسوسی ایشنز بلوچستان سپورٹس بورڈ پالیسی 2008 کے تحت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ز کے ساتھ رجسٹر ڈ ہے اور ایکٹیوٹیز اپنی مدداپ کے تحت کررہے ہیں حاجی عبدالصمد خان اچکزئی نے مشیر کھیل جناب عبدالخالق ہزارہ صاحب کو مزید بتایا کہ پچھلے ہفتے سیکریٹری سپورٹس میر عمران گچکی صاحب سے ملاقات ہوئی تب بھی بلوچستان سپورٹس بورڈ پالیسی 2008 کے تحت سمینار منقد کرانے کی تجویز دی تھآخر میں مشیر کھیل جناب عبدالخالق ہزارہ صاحب کو یہ بھی بتایا کہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد افضل اعوان صاحب نے بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد ایوب خلجی کے ذریعے بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس فائل کی کہ بلوچستان سپورٹس بورڈ اپنی سپورٹس پالیسی 2008 پر عمل درآمد کرانے سے قاصر ہیں

جس پر معزز عدالت نے فیصلہ صادر فرما تے ہوئے سپورٹس بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کے امور و انتخابی عمل بلوچستان سپورٹس بورڈ پالیسی 2008کے تحت کی جائے اس بابت بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد افضل اعوان صاحب نے بلوچستان سپورٹس بورڈ میں سپورٹس ایسوسی ایشنز کی فہرست جمع کرا چکے ہیں آخر بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ کے صدر الحاج سردار مطیع اللہ خان توخئی نے مشیر کھیل جناب عبدالخالق ہزارہ صاحب سے درخواست کی کہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات سے پہلے ان سپورٹس ایسوسی ایشنز جن کی فہرست بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد افضل اعوان صاحب نے بلوچستان سپورٹس بورڈ میں جمع کرائی گئی ہے کہ انتخابات بلوچستان سپورٹس بورڈ پالیسی 2008 کے تحت کرائی جائےآخر میں الحاج سردار مطیع اللہ خان توخئی مشیر کھیل جناب عبدالخالق ہزارہ صاحب کو اعزازی شیلڈ دہ رہے ہیں

تعارف: newseditor