شاہین شاہ آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح ہوگیا۔شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح کراچی ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح بیت السلام کے مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

نکاح کے بعد گالف کلب کراچی میں شادی کی تقریب کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی موجود ہیں، شاہین شاہ آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔

 

 

علاوہ ازیں تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان سمیت دیگر معروف کرکٹرز نے تقریب میں شرکت کی، سکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی تقریب کا حصہ بنے۔

 

 

خاندانی ذرائع کے مطابق دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے، جوڑے کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی، انشا آفریدی کی رخصتی بعد میں ہوگی۔

error: Content is protected !!