راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں خیبرپختونخوا نے زبردست مقابلے کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم کو دس رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سدرن پنجاب نے نے ٹاس جیت کر پہلے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی
جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، کے پی کے کی جانب سے فخر زمان نے 67، کپتان محمد رضوان نے 25، محمد حفیظ نے 38، افتخار نے ایک، شعیب ملک نے 56 ناٹ آئوٹ اور مصدق احمد نے سات رنز ناٹ آئوٹ بنائے،سدرن پنجاب کی جانب سے عامریامین
زاہد محمود اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور میچ دس رنز کے فرق سے ہار گئی
سدرن پنجاب کی جانب سے کپتان شان مسعود نے سات، ذیشان اشرف نے سولہ، صہیب مقصود نے صفر، حسین طلعت نے 63 ،خوشدل شاہ نے 34، سیف بابر نے پانچ عامر یامین نے تیرہ، محمد عمران نے 38 ناٹ آوٹ محمد الیاس نے پانچ جبکہ زاہد محمود نے پانچ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین اور وہاب ریاض نے تین تین جبکہ عثمان شنواری اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔