آج سے خیرپور میں پروفیسر نور احمد کھوڑو میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے

خیرپور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کی جانب سے بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم لقمان خیرپور میں مرحوم پروفیسر نور احمد کھوڑو کی یاد میں میموریل ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں اپر سندھ کی خیرپور سکھر جیکب آباد شکارپور لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور نے ٹورنامنٹ کے لئے آفیشلز کا اعلان کر دیا ذوالفقار علی ڈھوٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید زاکر حسین زیدی امپائر مینیجر اور ذوالفقار حسین کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جب کہ ٹورنامنٹ آفیسرز کے لیے جاوید رسول راہپوٹو ۔ غلام مرتضی ڈھوٹ ۔ اظہار حسین خادم حسین گوپانگ نجم الحسن راشد علی غلام مصطفی نعمان شیخ .غلام جعفر جبکہ امپائرز میں عرفان علی ڈھوٹ امتیاز جمانی وقار گیلانی زاہد حسین گاڈہی سید افتخار حسین زیدی اور سجاد علی ڈھوٹ کو مقرر کیا گیا ہے

error: Content is protected !!