آل پاکستان حا جی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اسلام باغ یونائیٹڈ مردان نے جمال شہید اوگی کو تین ایک سے شکست دے دی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان حا جی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اسلام باغ یونائیٹڈ مردان نے جمال شہید اوگی کو تین ایک سے شکست دے دی مہمان خصوصی سپریٹنڈنٹ ایف بی آر ایبٹ آباد سید شجاعت علی شاہ اور عبید الرحمن تھے کنج فٹبال سٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے دوسرے راءونڈ کے دوسرے میچ میں اسلام باغ مردان نے جمال شہید اوگی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی پہلے ہاف میں مقابلہ دو صفر رہا

دوسرے ہاف میں جمال شہید اوگی کے فارورڈ نے گول بنا کر برتری کم کی لیکن کچھ دیر بعد مردان کے فارورڈ نے گوک بنا کر مقابلہ تین ایک کر دیا جو کہ آخر تک برقرار رہا اس میچ کے ریفری صدیق ڈار عامر کان عامی اور عدیل احمد تھے جبکہ میچ کمشنر محمد یونس عباسی اور کمنٹیٹر فریدون خان تھے

اس موقع پر مہمان خصوصی سید شجاعت علی شاہ اور عبیدالرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کھیل جیسی مثبت سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان بہت سی برائیوں سے بچ جاتے ہیں انہوں نے آرگنائزرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑا ایونٹ منعقد کرنا بہت ہمت اور حوصلے کی بات ہے اور آرگنائزرز مبارکباد کے مستحق ہیں ایونٹ کے دوسرے راءونڈ کے تیسرے روز ضرار فٹبال کلب کوٹ نجیب اللہ ہری پور اور ریلوے کلب حویلیاں مد مقابل ہونگی

error: Content is protected !!