تیسری سید آصف شا علی ہ میموریل خیبر پختونخواٹیبل ٹینس چمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی

ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)تیسراسید آصف علی شاہ میموریل خیبر پختونخواٹیبل ٹینس چمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی،اس چمپئن شپ میں صوبے بھر سے100کے قریب مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبا دمعیث ثناء اللہ تھے جنہوںنے باقاعدہ چمپئن شپ کا اافتتاح کیا۔اس موقع پرپاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر شہزاد اسلام یوسف زئی ،سابق ڈائریکٹر سپورٹس بورڈطارق محمود،ڈی ایس اووسیم افضل ،خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احمد نواز،نائب صدرشاہد مغل،ایسوسی ایشن کے نائب صدر وچیف ارگنائزر کفایت اللہ خان،ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری زاہد حسین بھی موجودتھے۔

خیبرپختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور ضلعی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چناروں کے شہر ایبٹ آباد میں کھیلے جانیوالے تیسرے سید آصف علی شا ہ میموریل خیبر پختونخواٹیبل ٹینس چمپئن شپ کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،اس ایونٹ میںمختلف ڈویژن سے مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہیں،افتتاح کے موقع پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں حبہ اقبال نے علشبہ کو شکست دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر معیث ثناء اللہ خان نے ایبٹ آباد میں صوبے کے لیول ٹیبل ٹینس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیااور کہاکہ کوروناوباء کے باعث کھیلوںسے دور رہے انہیں چاہیئے اب کھیلوں میں دوبارہ اور بھر پور جوش وجذبے سے حصہ لیناشروع کرے۔انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیاکہ وہ کھیلوں سمیت اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ایبٹ آباد کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کوشش ہوگی کہ انہیں بنیادی سہولیات مہیاکئے جائیں،انہوںنے ایبٹ آباد میں کھلاڑیوں کوفوری طور پر ٹیبل ٹینس کے دو ٹیبل کی فراہمی کا اعلان کیا اور کہاکہ انشاء اللہ کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کی جائے گی۔

error: Content is protected !!