قومی کرکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے 5 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے ہیں۔کینیڈا میں شیڈول گلوبل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق کپتان شعیب ملک، پروفیسر محمد حفیظ، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، لیگ سپنر شاداب خان اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی لیگ کا آغاز 25 جولائی سے کینیڈا کے شہر انٹاریو میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شرکت کرتے نظر آئیں گے انہیں پی سی بی کے این اوسی کی ضرورت نہیں، فخر زمان نے بھی کھیلنے کی درخواست دی تھی تاہم بورڈ ان کا کیس بعد میں دیکھے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے کچھ قومی کھلاڑیوں کو انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کئے ہیں، بابر اعظم سمرسیٹ، محمد عامر ایسیکس، فخر زمان گلیمورگن اور فہیم اشرف نارتھمپٹن شائر کی طرف سے کرکٹ کھیلیں گے۔

error: Content is protected !!