فٹبالر رافیل ورانے نے 29 سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

فرانس کے فٹبالر رافیل ورانے نے 29 سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، فرانسیسی سٹار نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں 2018 کے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے فٹبالر نے لکھا کہ ’’ میں کئی مہینوں سے اس بارے میں سوچ رہا تھا اور میں نے اب فیصلہ کیا کہ یہ میرے لیے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے ‘‘۔

 

 

 

ورانے نے لکھا کہ ’’ ایک دہائی تک اپنے شاندار ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، ہر بار جب میں نے یہ خصوصی نیلا یونیفارم پہنا تو مجھے بے حد فخر محسوس ہوا ‘‘۔

 

 

فرانسیسی سٹار نے مزید لکھا کہ ’’ ہمارے پاس باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا ایک گروپ ہے جو آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اپنے موقع کے مستحق ہیں، میں یقینی طور پر اپنے کیرئیر کے تمام لمحات کو یاد کرتا رہوں گا ‘‘۔

 

 

یاد رہے کہ رافیل ورانے نے 2013 میں فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کی جانب سے اپنا ڈیبیو کیا اور لیس بلیوس کے لیے 93 کیپس جیتیں، وہ گزشتہ ماہ ہیوگو لوریس کی ریٹائرمنٹ کے بعد کپتانی کی دوڑ میں بھی شامل تھے۔

error: Content is protected !!