پی او اے ملک میں وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے،محمد خالد محمود

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود نے کہا ہے کہ پی او اے ملک میں وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے اور کھیل کے میدانوں کو سرسبزکرنے کے ساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول کو بھی سرسبزبنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ملک میں شجرکاری مہم کے حوالے سے رواں ماہ کے آخر میں کراچی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورکراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن ایک مفاہمتی یاداشت (MoU) پر دستخط کرنے جارہے ہیں اس تقریب میں پی او اے کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن بھی شرکت کریں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کلب میں کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں روٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ ٓاصف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، نائب صدر محفوظ الحق،سیکریٹری فنانس سعید جمیل، چیئرمین کے ایس ایف آصف عظیم، صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری مراد حسین،محمد ناصر، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغربلوچ سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں سیکریٹری جنرل پی او اے محمد خالد محمود کاکہنا تھا موجودہ صورتحال میں ملک کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اعلی تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے،ماحولیاتی آلودگی سے پاک سرسبز پاکستان کے پیغام کوکھیلوں کے ذریعے عام کرنے اور خصوصا کویڈ 19- کی عالمی وباء کی صورتحال میں اسپورٹسمینوں کیلئے کرونا کے مفت ٹیسٹ کی سہولیات اور راشن بیگزکی فراہمی جیسی انسانی خدمت کرنے والے کے ایس ایف کی ٹیم کاہرممبر ہمارا ہیرو ہے اور ان کا یہ عمل انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے امن، محبت اور یگانیت کے پیغام کاعملی نمونہ بھی ہے خدمت کے اس کارخیر میں پی او اے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ ہم پاکستان میں کھیلوں کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں

جس کیلئے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں کورونا وائرس کی آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری فوج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور کے ایس ایف کے رضا کاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے ان کایہ جذبہ لائق تحسین ہے روٹری انٹرنیشنل اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے آگے چل کر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود جیسے فلاحی کاموں کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے اس موقع پر احمد علی راجپوت،آصف عظیم،وسیم ہاشمی ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پرروٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کے ایس ایف کیجانب سے سیکریٹری جنرل پی او اے محمد خالد محمود کایادگاری سونیئر پیش کیا۔

تعارف: newseditor