پاکستان کی انٹرنیشنل تائیکوانڈو وومن پلیئر ماہم آفتاب وہاڑی میں انتقال کرگئیں

وہاڑی(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کی انٹرنیشنل تائیکوانڈو وومن پلیئر ماہم آفتاب وہاڑی میں انتقال کرگئیں.جنکی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ وہاڑی میں ادا کردی گئی.ماہم آفتاب پاکستان کی کم عمر ایتھیلیٹ تھیں جنہوں نے 2008 میں انٹر نیشنل مقابلے میں حصہ لیکر پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا.

ماہم آفتاب کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں.جس کے باعث آج صبح اپنے آبائی شہر وہاڑی میں انتقال کرگئیں.مرحومہ کے جنازے میں انکے عزیز و اقارب کے علاوہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹننٹ کرنل ر وسیم احمد جنجوعہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اسپورٹس حلقوں نے شرکت کی. پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے ماہم آفتاب کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے

تعارف: newseditor