لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن عامر جان اور سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں صوبہ میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس کے کلچر کے فروغ کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،سپورٹس تنظیمیں اس حوالے بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں ان کے بغیر سپورٹس کو ترقی نہیں دی جاسکتی
صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن عامر جان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں اس وقت ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے جب سپورٹس تنظیمیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں، سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔