اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور ڈی ایچ اے گجرانوالہ، مائوٹن ڈیو اینڈ ڈیکسی پاکستان کے تعاون سے جاری آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کے ڈیف ایونٹ میں سید شاہد نے میدان مار لیا جبکہ راحیل اور اعجاز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ کے صدر اعجاز الرحمن مہمان خصوصی تھے،
گذشتہ روز جناح پارک راولپنڈی کے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں چیمپیئن شپ کے تیسرے روز کھیلے گئے ڈیف کے مردوں کے مقابلوں میں سید شاہد نے 109 پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ راحیل نے 108 پوائنٹس اور اعجاز نے 98 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور باولنگ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ، انٹریونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلے 29 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،