لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کے اعلان کردہ سکواڈ میں بابراعظم(کپتان)، امام الحق ، فخر زمان، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، افتخار علی، خوشدل شاہ ،فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف اور موسی خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اورزمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 27 فروری 1992ء سے 22 جولائی 2018ء تک 59 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے 52 میچ پاکستان نے جیتے، 4 میچ ہارے ،ایک میچ برابر رہا اور 2 میچ غیرفیصلہ کن رہے ۔ پاکستان کی کامیابی کا تناسب 92.10 فیصد ہے ۔ زمبابوے نے 59 میچوں میں سے 4 میچ جیتے، 52 میچ ہارے، ایک میچ برابر اور 2 میچ غیرفیصلہ کن رہے ، زمبابوے کی کامیابی کا تناسب 7.89 فیصد ہے۔