کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں کے میدان سے پاکستان کو سر سبز بنانے کے سلسلے میں جمعرات کو مقامی ہوٹل میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت ملک کے یہ دونوں کھیلوں کے اہم ادارے پاکستان بھر میں دو سال کے دوران 1 لاکھ درخت لگائے گے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی او اے نے اس حوالے سے کھیلوں کی کسی تنظیم سے ایم او یو سائن کیا ہے
مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پی او اے کے صدر لیفیٹنٹ جنرل(ر) عارف حسن اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی نے دستخط کئے اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی، اولمپئین اصلاح الدین،پی او اے کی وائس پریذیڈنٹ فاتمہ لاکھانی، کے ایس ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی رکن تہمینہ آصف اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخسیات بھی موجود تھیں،، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی او اے کے صدرجنرل(ر) عارف حسن نے کہا کہ کہ انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی اور اقوم متحدہ بھی ماحولیات کو بہتر بنانے پر سنجیدہ ہیں، اس سے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کی پر فار منس کو بہتر بنانے اور مثبت سمت میں لے جانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ ہمارے اس معاہدے سے ملک کو خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی، پی او اے نے ایک ماحولیاتی کمیشن بھی تشکیل دیا ہے جس کو نچلی سطح تک پھیلا یا جائے گا سید عارف حسن کامزید کہنا تھا کہ شجر کاری دنیا بھر میں خوبصورتی کا اہم ترین ذریعہ ہے جس سے آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کو فروغ دینے میں بھی مدد ملتی ہے
انہوں نے کہا کہ کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے اس حوالے سے شہر کراچی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ مثالی ہے، انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم سے کھلاڑیوں کو بھی بہتر ما حول کی فراہمی ہوتی ہے، واضح رہے کہ دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ملک میں کی جانے والی شجر کاری مہم میں ملک کے نامور کھلاڑی، اولمپئینز، انٹر نیشنل پلیئرز کے علاوہ مختلف کھیلوں کے قومی چیمپئین بھی حصہ لیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ایس ایف کے پیٹرن اور روٹری انٹرنیشنل کے گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ درخت ہماری زندگی کے ضامن ہیں آج ہمارے ملک میں درخت گھٹتے جا رہے ہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اگر ہر پاکستانی اپنی مدد آپ کے تحت درختوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے کم از کم ایک پودا لگائے تب جا کر پاکستان سرسبز پاکستان بن سکتا ہے ڈاکٹر فرحان کامزید کہنا تھا کہ کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے کھلاڑیوں کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ سب کیلئے ایک مثال ہے اب ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پی او اے اور کے ایس ایف کااشتراک اس مشن کی تکمیل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگااولمپئین اصلاح الدین کاکہنا تھا کہ کراچی میں شجر کاری مہم کی کامیابی کے بعد کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ پی او اے کے معاہدے سے نہ صرف پورے ملک میں سرسبزپاکستان مہم کو تقویت ملے گی بلکہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو بھی خوبصورت اور دلکشن بنانے میں مدد ملے گی جس سے بچوں کو میں بھی نیا جذبہ جنم لے گا کے ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم نے کہا کہ پی او اے کے ساتھ معاہدہ ہمارے لئے تاریخی لمحہ ہے، ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے قومی اورعالمی ادارے نے اس مہم کے سلسلے میں ہماری ادارے کا انتخاب کر کے ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط بنادیا ہے، پی او اے کے ساتھ مستقبل میں بھی ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں، جو ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا اس موقع پر کے ایس ایف کے صدر وسیم ہاشمی اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بھی خطاب کیا۔