ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹر نیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹر نیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا ۔ایشین بوائے 19 دسمبر کو کراچی میں پاکستان کے عظیم باکسر حسین شاہ کی ایچ ایس پروموشن کے بینر تلے اپنے ٹائٹل کے دفاع کریں گے۔ عثمان وزیر کہتے ہیں اپنے ٹائٹل کے دفاع کے بعد میرا اگلا ہدف ورلڈ یوتھ چیمپئن بننا ہے جس کے لئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔پاکستان کے باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ نے جاپان سے ویڈیو لنک پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان وزیر کے فائٹ کے لئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قومی ہیرو عثمان وزیر کے اعزاز میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اسلام آباد کی سول سوسائٹی کی جانب سے پر وقار تقریب بھی منعقد کی گئی

جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم ایم این اے بھی شرکت کی اور عثمان وزیر کی تاریخی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

پاکستان کے باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ نے جاپان سے ویڈیو لنک پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان وزیر کے فائٹ کے لئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔ حسین شاہ کاکہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے ایونٹ میں ملک سے باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے گا ۔۔ایشین باکسنگ فیڈریشن کی ٹائٹل فائٹ جیتے والی واحد پاکستانی باکسر عثمان وزیر کو اس موقع پر رسجا کے صدر شاکر عباسی اور سول سوسائٹی کی جانب سے پی ٹی آئی سپورٹس کوآرڈینیٹر عامر قریشی نے اعزازی شیلڈ پیش کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے باکسر عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی فائیٹ ان کے لیے اہم ہے اور وہ پاکستان کا نام ایک بار پھر روشن کرنے کے لیے خوب محنت بھی کر رہے ہیں۔۔ اپنے ٹائٹل کے دفاع کے بعد میرا اگلا ہدف ورلڈ یوتھ چیمپئن بننا ہے جس کے لئے خوب محبت کر رہا ہوں ۔

تعارف: newseditor