پشاور(سپورٹس رپورٹس)پشاور میں ”ورلڈ جوڈو ڈے “کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں اور ڈائریکٹریٹ آف خیبر پختون خوا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے کیک کاٹ کر جوڈو کے بانی کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر جوڈو کے نمائشی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ، ورلڈ جوڈو ڈے کے حوالے سے پختون خوا جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے حکام ،سید ثقلین شاہ ،عزیز اللہ خان ،پی ایس بی کے ڈائریکٹر پرویز علی اور جوڈو ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر مسعود احمد صابری نے شرکت کی ،کھلاڑیوں اور مہمانوں نے کیک کاٹ کر جوڈو کے بانی ڈاکٹر پروفیسر جکارو کانو کو خراج تحسین پیش کیارواں سال ورلڈ جوڈر ڈے کو ”مظبوط روابط “سٹرانگرٹوگیدر سے منسوب کر دیا گیا ،ورلڈ جوڈو ڈے کے موقع پر کھلاڑیوں کے مابین نمائشی مقابلے کروائے گئے مقابلوں میں عزیز الحق نے ذبیح اللہ اوراعجاز الحق نے احسان خان کو شکست دی، تقریب کے مہمانوں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کےلئے خیبر پختون خوا حکومت اور پی ایس بھی کوشاں ہیں