سندھ کا انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں ناردرن کو 57 رنز سے شکست دے دی243 رنز کے ہدف کے تعاقب ناردرن کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
سندھ کے عالیان محمود نے 4 وکٹیں حاصل کیں


اس سے قبل سندھ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے تھے
سندھ کے غازی غوری 62 اور عدیل میو 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئےناردرن کے فیضان سلیم اور مبصر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں


سندھ کے عالیان محمود مین آف دی فائنل قرار
332 رنز اور 26 وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے مبصر خان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار
524 رنز بنانے والے ناردرن کے عبدالفصیح ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین رہےسدرن پنجاب کے فیصل اکرم 27 وکٹیں حاصل کرکے بہترین باولر رہے


کے پی کے سلمان خان نے وکٹوں کے پیچھے 21 شکار کیے، وہ بہترین وکٹ کیپر قرار پائے

تعارف: newseditor