عالمی آرچری فیڈریشن کی مداخلت پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے 10 نومبر کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کردیا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ ) عالمی آرچری فیڈریشن کی مداخلت پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے 10 نومبر کو پاکستان آرچری فیڈریشن کا بلایا گیا اجلاس ملتوی کردیا ہے

اس سلسلہ میں جب پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ عالمی آرچری فیڈریشن کے نمائندے نے 10 نومبر کو پاکستان آرچری فیڈریشن کا بلایا گیا اجلاس ملتوی کرنے کا خط لکھا ہے اس لئے یہ اجلاس ملتوی کیا جا رہا ہے، واضع رہے کہ اس اجلاس میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنی تھی۔

تعارف: newseditor