پشاور(سپورٹس رپورٹر)تحریک انصاف پشاور انٹر کلب بیڈمینٹن چیمپئین شپ احتتام پذیر،عمیر اور ثاقب نے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔مہمان خصوصی سابقہ ناظم پشاور عاصم خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لنڈی ارباب پشاور میں انٹر کلب بیڈمینٹن چیپمئین شپ کے فائنل میں عمیر اور ثاقب نے بلال اور زبیع کو کانٹے دار مقابلے کے بعد دو ایک سیشکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
فائنل میچ کے موقع پر سابق ناظم پشاور عاصم خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سابقہ یوتھ کونسلر پشاور وسیم اکرم،پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمینٹن ایسوسی ایشن کے صدر صداقت شاہ،شیخ ضیااللہ،شیخ ارشد،شیخ نسیم،ذیشان،حیات اللہ،مسعود اور طاہرموجود تھے واضح رہے کہ چیمپئین شپ میں ضلع پشاور کے 28 بیڈمینٹن کلبوں کے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر سابق عاصم خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی منشور کے مطابق نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مواقع فراہم کررہیں ہیں،
کھیل اور کھلاڑی کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے اور تحصیل سطع پر مزید مقابلیں منعقد کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس علاقے نے بہت سے نیشنل چیمپئین پیدا کئے ہیں جنہوں نے صوبے کا مام روشن کیا ہے۔اس دوران مہمان خصوصی نے لنڈی ارباب کے علاقے سے تعلق رکھنے والے پاکستان چیپمئین مسعود احمد، طاہر خان ،عزیر، شاہان،حمزہ ابراہیم۔ انٹرنیشنل کوچ حیات اللہ کو شیلڈ دیئے۔چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں بلال اینڈ ذبیح نے عماد اور جوہر کو دو صفر سے شکست دے کر جبکہ دوسری سیمی فائنل میں عمیر اور ثاقب نے ثنا اللہ اور شبیر کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل کے لئے کولیفائی کیا تھا.