کھلاڑی وزیراعظم کے دور حکومت میں کھلاڑیوں کیساتھ کھیل جاری

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے انڈر 21 گیمز میں کھلاڑیوں کیلئے سکالرشپ کا اعلان کیا تھا کھلاڑی محروم ، رقم غائب

پشاور(مسرت اللہ جان)انڈر 21 گیمز کا تقریبا ایک سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک مختلف کھیلوں سے وابستہ نمایاں کھلاڑیوں کو ان کیلئے اعلان کردہ سکالرشپ نہیں مل سکی خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ سکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا

تاکہ یہ بچے تعلیمی میدان کیساتھ ساتھ اپنے کھیلوں پر توجہ دیں اور مستقبل میں ان کی پوزیشن نمایاں ہوں لیکن صوبائی وزیراعلی محمود خان جن کے پاس کھیلوں کی وزارت کا اضافی چارج بھی ہے کی وزارت میں کھیلوں میں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی کی جارہی ہیں .انڈر 21 کھیلوں کے انعقاد کے فوری بعد صوبائی ڈائریکٹریٹ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ بیس ہزار ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو پندرہ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر کو دس ہزار روپے ماہانہ دئیے جائینگے جس کیلئے باقاعدہ رقم بھی مختص ہوگئی تھی اورکھلاڑیوں کو کہاگیا تھا کہ وہ بینک اکائونٹس بھی بنا لیں تاہم تقریبا سال ختم ہونے کو ہے لیکن کھلاڑی اپنے ہی رقم کیلئے در بدر ہورہے ہیں اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہیں -اور کھلاڑیوں کو دی جانیوالی رقم جو اس مقصد کیلئے مختص کی گئی تھی بھی غائب ہوگئی ہیں کہ اس رقم کو کس مقصد کیلئے استعمال کیا گیا.

error: Content is protected !!