پی ایس بی ایمپلائز یونین کے انتخابات کل ہونگے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کے ایمپلائز یونین کے انتخابات کل بروز جمعہ نومبر کو ملک بھر میں ہونگے جبکہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی عمل کل بروز جمعہ پشاور کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر میں بھی ہوگا

ورکرز یونین اور قائد مزدور گروپ کے مابین ہونیوالے انتخابات میں ملازمین اپنے لئے نئی کابینہ کا انتخاب کرینگے دونوں گروپوں نے پشاور سے نائب صدارت کے عہدے کیلئے اپنے نمائندے کھڑے کئے ہیں ورکرز گروپ سے نثار محمد اور قائد مزدور گروپ سے راحت علی پشاور سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ملک بھر کے 464 ملازمین اپنے ووٹ سے کابینہ کا انتخاب کرینگے عدالتی فیصلے کے بعد پشاور کے 34 ملازمین سے دوملازمین ووٹنگ کے عمل سے نکل گئے ہیں اور پشاور کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر میں میں 32 ملازمین اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں گے6 نومبر کو ہونیوالے انتخابی عمل کی نگرانی این آئی آر سی کے نمائندے کرینگے – دونوں گروپوں نے اپنے نمائندوں کی کامیابی کیلئے ملازمین میں کمپئپن شروع کی ہوئی ہیں-

تعارف: newseditor