کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) تائیکوانڈو میں پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پرنمائندگی کرنے والے قومی چیمپئین تیمور سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ پاکستان کے نام کی سربلندی کیلئے میدان میں لڑا ہوں میرا ملک میری پہچان ہے حالیہ نیشنل چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیتنا میرے لئے باعث اعزاز ہے اس جیت کے بعد مجھے نیا جذبہ ملا ہے
قومی مقابلوں میں شرکت کیلئے میں نے خاصی تیاری کی تھی میری کامیابی میں کوریا سے تعلق رکھنے والے میرے کوچ ماسٹرہین سانگ سو(Han Sang Su) اور ندیم اصفہانی نے اہم کردار ادا کیا جبکہ میری فزیکل فٹنس کوبہتر بنانے میں ٹرینرعرفان شیخ اور فیصل بٹ نے بہت محنت کی واضح رہے کہ قومی چیمپئین شپ میں پاکستان ایئرفورس کی نمائندگی کرتے ہوئے 87- کی سینیئر کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتنے والے تیمورسعید گذشتہ 6 سالوں سے تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل اور نیشنل ایونٹس میں حصّہ لے رہے ہیں
وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئے الفجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں سلور جبکہ جارڈن میں کھیلی گئی الحسن اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پاکستان کیلئے برونز میڈل جیت چکے ہیں تیمور سعید نے کہا کہ میرا اگلا ہدف ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی اورملک کیلئے میڈل کاحصول ہے جس کیلئے میں نے اپنی تیاریوں کا آغازکردیا ہے تیمور سعید کامزید کہنا تھا کہ حالیہ قومی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پہلی بار پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کیمطابق استعمال ہونے والے مکمل سامان کو ملک میں متعارف کرایا ہے
اور ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے الیکٹرونک چیسٹ گارڈ، سینسرز لگے ہینڈ گلوزاور سوکس استعمال کئے فیڈریشن کے اس اقدام سے نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاریوں میں بہت مدد ملے گی ملک میں تائیکوانڈو کے کھیل کے فروغ اور ترقی کیلئے اس تاریخی اقدام پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈرشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل میں مزید بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں