پاکستان زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے،شاداب خان شرکت نہیں کرینگے

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)محدود طرز کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آلراؤنڈر شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری آرہی ہے تاہم انہیں ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کے آئندہ دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

لیگ اسپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس ہونے کی شکایت کی تھی۔

تعارف: newseditor