صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بنوں میں انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز

پشاور(سپورٹس رپورٹر)بنوں میں انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی’خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار نے مقابلوں کا افتتاح کیا ‘آج پانچ میچ منعقد ہوں گے

گزشتہ روز والی بال چیمپئن شپ کے پہلے روز ہونیاولے مقابلوں میں بازار احمد خان کی ٹیم نے ممش خیل کے خلاف کامیابی اپنے نام کی’دوسرے میچ میں نورڑ کلب نے عظیم کالا کی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں مندن کلب نے گل باز خان کی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی

مہمان خصوصی خالد وقار کا کہنا تھا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو آنے والے مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ان مقابلوں سے سامنے آئیں گے اور انہیں مزید ٹریننگ دی جائے گی جس کے بعد انہیں صوبائی اور قومی ٹیموں کے لئے تیار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں کھلاڑیوں کو بہتر سہولتیں اور کوچنگ دی جائے تو یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

تعارف: newseditor