رپورٹ نواز گوھر
ابرار احمد نے اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم میں دھماکے دار انٹری کیلئے پی سی بی کے دروازے پر دستک دے دی ہے,سندھ سے تعلق رکھنے والے سپنر باؤلر ابرار احمد جو کہ قائداعظم ٹرافی سکینڈ الیون کے ٹاپ باؤلر ہیں,انہوں نے صرف 4 میچز میں 11.59 کی اوسط سے 37 وکٹیں حاصل کی ہیں, اس وقت ابرار احمد پی سی بی کے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں..
ابرار احمد ایک 22 سالہ نوجوان سپنر باولر ہیں,وہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں اس وقت ابرار احمد قائداعظم ٹرافی سکینڈ الیون کی باؤلر کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں, یہ اس ایونٹ میں کسی بھی باؤلر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں,امید کی جا رہی ہے کہ ابرار احمد جلد ہی قومی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے.
قائداعظم ٹرافی سکینڈ الیون میں دوسرے نمبر پر جنوبی پنجاب کے علی عثمان موجود ہیں انہوں نے 23 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں, جبکہ تیسری پوزیشن پر آصف آفریدی موجود ہیں جنہوں نے 21 وکٹیں حاصل رکھی ہیں.