حیدرآباد اولمپک قائد ملت اسپورٹس فیسٹول میں یوتھ والی بال لیگ میچز مکمل ہوگئے۔ایونٹ مینیجر رمیز راجہ

حیدرآباد(سید مسرت علی)حیدرآباد اولمپک قائد ملت اسپورٹس فیسٹول کے یوتھ والی بال ایونٹ کے لیگ میچز مکمل ہوگئے۔ایونٹ مینیجر رمیز راجہ کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر یوتھ اسپورٹس حیدرآباد سرفہرست ہے۔الشیخ کلب حیدرآباد دوسرے،کوٹری اسٹوڈینٹس کلب تیسرے اور السید کلب حیدرآباد چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسرے روز کھیلے گئے 3-1 سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔دوسرے روز کھیلے گئے میچز میں الشیخ کلب نے کوٹری اسٹوڈینٹس کو 3-1 سے،یوتھ اسپورٹس نے السید کو 3-1 اور کوٹری اسٹوڈینٹس نے السید کلب کو 3-2 سے شکست دی تھی۔اس موقع پر حیدرآباد سوشل ورکرز ٹیم کے چیئرمین سفیان علی صدیقی مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن و  فیسٹول کے آرگنائزنگ سیکریٹری و پرویز احمد شیخ،کنوینیئر سید مسرت علی،کووآرڈینیٹر محی الدین شیخ، ٹیم آفیشلز رمیز راجہ،عمران خان، سید عدنان،فاہم علی، ذاہد بلوچ اور دیگر موجود تھے

میچز کو حضرت احمد،یوسف خان، عبدالحمید خان اور سمیع اللہ نے سپروائز کیا ۔فائنل کے مہمان خصوصی ہاکی کے سابق اسٹار کھلاڑی و مایہ ناز ایتھلیٹ انجینیئر الیاس احمد قریشی ہونگے جبکہ پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے صدر احمد نواز اور حیدرآباد بیس بال و والی بال ایسوسی ایشن کی وائس چیئرمین میڈم ریحانہ قاضی اعزازی  مہمان ہونگیں جبکہ حیدرآباد اولمپک کے صدر خرم رفیع صدیقی صدر تقریب ہونگے۔

error: Content is protected !!