پاکستان کرکٹ بورڈ میں کسی بھی مالی بحران کا خطرہ نہیں،وسیم خان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ 200 ملین روپے خسارے کے باوجود قدرے بہتر حالت میں ہے اور اگلے 12 سے 14 ماہ اسے کسی بڑے مالی بحران سے دوچار ہونے کا کوئی امکان نہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی وسیم خان کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل سیمی فائلنز اور فائنل کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے ملتوی ہو نے سے پی سی بی کو 200 ملین روپے کا خسارہ ہوا ہے لیکن پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کی وجہ سے اسے جو فائدہ ہوا وہ بھی اتنا مضبوط ہے کہ اگلے 12 سے 14 ماہ اسے کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی۔

پی سی بی کیلئے اگلی اطمینان بخش بات یہ بھی ہے کہ اس کی اگلی سیریز 4 ماہ سے زیادہ دوری پر ہے جو اوکے سیریز ہے اور اگلی ہوم سیریز اکتوبر اور ڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی اکتوبر سے شروع ہونا ہے۔
اس وقت تک پی سی بی پر امید ہے کہ کورونا پر قابو پایا جاچکا ہوگا وسیم خان کے مطابق موجودہ صورتحال اگر سال بعد بھی ایسی ہی رہی تو پھر پی سی بی کو چیلنج کا سامنا ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 5 کے سیمی فائلنز اور فائنل اکتوبر یا نومبر میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

error: Content is protected !!