پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس کل لاہور میں ہگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس 9 نومبر بروز پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں جن امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

• چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس
• پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ
• مالی سال 20-2019 کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری
• نومینیشن کمیٹی کی تجاویز
• ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چار میچز پر اپ ڈیٹ

اجلاس کے اختتام پر پی سی بی اس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات جاری کردے گا۔

تعارف: newseditor