سپیشل سپورٹس فیسٹیول اٹھارہ نومبر سے شروع ہوگا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن و ڈسٹرکٹ سپورٹس نوشہرہ کی زیر اہتمام سپیشل سپورٹس فیسٹیول اٹھارہ نومبر سے شروع ہورہا ہے پبی سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہونیوالے ان مقابلوں میں پانچ اضلاع پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ، چارسدہ کے سپیشل کھلاڑی حصہ لینگے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ جمشید خان کے مطابق فیسٹیول میں ایک سو بیس کے قریب کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور اس میں بیڈمنٹن ، اتھلیٹکس ، ہارڈ بال کرکٹ کرکٹ سافٹ بال کے مقابلے ہونگے

اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب اٹھارہ نومبر کو صبح دس بجے منعقد ہوگی جس میں اسسٹنٹ کمشنر پبی مس ثانیہ صافی مہمان خصوصی ہونگی جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن ہونگے ایک روزہ سپورٹس فیسٹیول کو سپیشل لائف فائونڈیشن کے تعاون سے منعقد کروایا جارہا ہے فیسٹیول کے انتظامات کیلئے زوار نواور ایاز خان کو معاونت کیلئے لیا گیا ہے ڈی ایس پی نوشہرہ جمشید خان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایت پر یہ سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے اور اس میں جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کے انعامات دئیے جائینگے

تعارف: newseditor