کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 14تا 21نومبر تک منعقد ہوگا۔شہریار گل


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ ) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے اعلان کیا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور DMCکورنگی کی جانب سے "کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020؁ء "کا آغاز 14نومبر2بجے دن راشد لطیف اکیڈمی کورنگی پر ہوگا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی الیون اور DMCکورنگی الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائیگا جس میں افسران اور ملک کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے یہ اعلان انہوں نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان،کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کوارڈینٹر غلام محمد خان،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان،ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی ایاز خان اور چیئر مین میڈیا کمیٹی محمد ارشد کے علاوہ فیسٹیول کے تمام آرگنائزرز موجود تھے،شہریار گل نے کہاکہ 14تا 21نومبراہلیان کورنگی کے تعاون سے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں تین کھیلوں کے مقابلے ہونگے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگاانہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کورنگی اور DMCکورنگی کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ اس فیسٹیول میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں صرف ڈسٹرکٹ کورنگی کے نوجوان حصہ لیں گے جبکہ COVID-19کے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائیگا اور دوران فیسٹیول ہر موقع پر COVID-19کے حوالے سے آگاہی دی جائیگی

اس فیسٹیول میں تین کھیلوں کے مقابلے کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال شامل ہیں کرکٹ کے مقابلے لانڈھی جیم خانہ جس کے آرگنائزر شہزاد عالم۔فٹ بال کے مقابلے کالونی فٹ بال اسٹیڈیم سعود آباد ملیر جس کے آرگنائزر ضمیر السلام اور شوٹنگ بال کے مقابلے غازی شوٹر کورٹ (پنجاب گراؤنڈ) شاہ فیصل کالونی پر منعقد ہونگے جس کے آرگنائزر عارف اعوان ایڈوکیٹ اور اعجاز احمد قریشی ہونگے تمام ایونٹس میں 8،8ٹیمیں مد مقابل ہونگی اور تما مقابلے ناک آؤٹ بنیادوں پر کھیلا جائیگا اس فیسٹیول کے تقسیم انعامات میں کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان بطور انعام دیا جائیگا شہریار گل نے میڈیا نمائندگان سے درخواست کی کہ وہ اس فیسٹیول کی بھر پور کوریج فرمائیں تاکہ ایک مرتبہ پھر سعید انور،سعید آزاد،تسلیم عارف،توصیف احمد،راشد لطیف،ساجد علی، عتیق الرحمن،نسیم حمید اور برکت اللہ جیسے کھلاڑی پید اہوں۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے پریس کانفرنس میں شرکت پر میڈیا نمائندگان سے اظہار تشکر کیا۔

تعارف: newseditor