ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست جمع

پشاور( کورٹس رپورٹر )پشاورکے مقامی عدالت میں ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست جمع کردی گئی ہیں محمد اکمل کی جانب سے دئیے جانیوالے درخواست میں بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے سول جج امتیاز احمد کی عدالت میں فضل حق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کردہ درخواست کی سماعت اٹھارہ نومبر کو ہوگی

اس سے قبل بیڈمنٹن کے سابق کھلاڑی محمد اکمل نے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے خلاف پشاور کے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے کئے جانیوالے الیکشن کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی اس کیس کی سماعت کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس میں ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ، کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ، ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ سپورٹس بورڈ ، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی فریق بنایا گیا ہے ، نئے جمع کئے جانیوالے درخواست میں درخواست گزار محمد اکمل نے درخواست دی ہے کہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات روکے جائیں.

تعارف: newseditor