ڈسٹرکٹ صوابی اورہری پور کی کبڈی ٹیموں کے مابین کبڈی میچ 22نومبرکو کھیلا جائیگا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبے بھر میں کھیلے جانیوالے کبڈی مقابلے منعقد کرانے کے سلسلے میں ضلع ہری پور میں ڈسٹرکٹ صوابی اورہری پور کی کبڈی ٹیموں کے مابین کبڈی میچ 22نومبرکو کھیلا جائیگا۔

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری کے مطابق اس میچ کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس میں انٹر نیشنل ریفری سلطان بری،ملنگ جان اور حاجی فاروق انجام دینگے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہری پور کبڈی ایسوسی ایشن کے صدرسعیدخان ٹھیکیدار اور سیکرٹری عبدالقدوس جبکہ ڈسٹرکٹ صوابی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدرظاہر عرف لیونے اور سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز سمیت دیگر شخصیات بھی موجود ہونگے۔

تعارف: newseditor