وزیراعلی صاحب . اپنی وزارت میں بھی تبادلوں پر توجہ دیں ، شعبہ کھیل سے وابستہ افراد کی استدعا

پشاور(مسرت اللہ جان)کھیلوں کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہی وزارت سپورٹس ڈائریکٹریٹ پر بھی رحم و کرم کریں اور دو سے ڈھائی دہائیوں تک ایک ہی جگہوں پر تعینات افراد کے تبادلوں کے احکامات بھی جاری کریں تاکہ اس وزارت میں بھی شفافیت کا عمل آسکے کھیلوں کے صوبائی وزیر اور و زیراعلی محمود خان نے گذشتہ روز 437 کے قریب مختلف صوبائی ڈیپارٹمنٹ کام کرنے والے اہلکاروں کو دو سالہ ٹرانسفر پالیسی کے تحت دیگر محکموں میں تبدیل کردیا ہے جس کا بنیادی مقصد دیگر ملازمین کو مواقع دینے سمیت وزارتوں کی کارکردگی بھی بہتر کرنی ہے کیونکہ ایک ہی جگہ پر کئی سالوں سے تعینات افراد اپنے محکمے میں عقل کل اور مفادات کیلئے کوشاں ہوتے ہیںکھیلوں سے وابستہ افراد نے صوبائی وزیراعلی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کی وزارت پر بھی توجہ دیں اور سالہا سال سے ایک ہی ڈیپاٹمنٹ میں ہی ایک ہی شہر میں میں تعینات اہلکاروں کو بھی دیگر اضلاع و ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کریں تاکہ نہ صرف دیگر افراد کو بھی موقع ملے اور اسی کے ساتھ مفادات کی جنگ بھی ختم ہو.

تعارف: newseditor