بیس بال کو انٹر بورڈ گیمز کا حصہ بنا لیا گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے بتایا کہ دس اور گیارہ نومبر کو ہونے والی انٹر بورڈز سپورٹس کمیٹی کی میٹنگ میں بیس بال کو انٹر بورڈ سپورٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیس بال کا کھیل 2020-21 کے موجودہ سیشن میں سکولز اور کالجز میں متعارف کروایا جائے گااور IBSC کی سطح پر اگلے سیشن 2021-22 میں اس کو شامل کرلیا جائے گا۔ کمیٹی نے اس سلسلے میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ سے رابطہ کرکے انہیں تمام تعلیمی بورڈز کو بیس بال کے قواعد وضوابط کی کاپیاں فوری طور پر فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔


پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر نے کمیٹی کے اس فیصلے کو بیس بال کے لئے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ انٹر بورڈ لیول پر بیس بال کو متعارف کروانے سے بیس بال کی ڈیویلپ منٹ اور پروموشن میں مزید مدد ملے گی۔ سکولز اور کالجز لیول پر بیس بال متعارف کروانے سے ہمیں نوجوان کھلاڑی میسر آئیں گے

جس سے بیس بال کا کھیل ملک میں مزید ترقی کرے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ہم جلد ہی بیس بال کے قواعد و ضوابط کی کاپیاں تمام تعلیمی بورڈز کو فراہم کردیں گے۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں ضرورت ہوگی ہم وہاں اپنے کوالیفائیڈ کوچز کو بھی بھیجیں گے۔

تعارف: newseditor