کراچی ایسٹ نے حیدرآباد کو شکست دیکر آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 25 ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی ایسٹ نے حیدرآباد کو شکست دیکر آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 25 ہاکی چیمپئن شپ جیت لی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل یکطرفہ ثابت ہوا

کراچی ایسٹ کے سامنے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم حیدرآباد بے بس نظر آئی فائنل میں کراچی ایسٹ نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی

فاتح ٹیم کے حارث اور حماد نے دو، دو گول اسکور کیئےشاہ زیب خان نے گیند جال میں پھینک کر کراچی ایسٹ کی جانب پانچواں گول کیا

حیدرآباد کی جانب سے واحد گول اسرار علی نے کیاچیمپئن شپ میں سندھ کی 12 ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شریک تھیں

تعارف: newseditor