سندھ گیمز ایسوسی ایشن حیدرآبادمسعود اختر آرائیں ، ریحان خانزادہ اور سیلم واسطی بالترتیب صدر ، سیکرٹری جنرل اور خزانچی منتخب

حیدرآباد (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ گیمز ایسوسی ایشن حیدرآباد ریجن کے جنرل باڈی کا اجلاس لطیف آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام رجسرڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندہ گیمز ایسوی ایشن حیدرآباد ریجن عہدیدارن کا چناو متفقہ طور پر عرصہ دو سال کے لیے کیا گیا جس میں درج ممبران مختلف عہدے پر منتخب ہوئے۔ مسعود اختر آرائیں (صدر) ، میر احسان علی خان تالپر ( سینئر نائب صدر) ، شمس العارفین، محمود اختر خان، حبیب کوثر، جاوید احمد شیخ، ریحانہ بھٹی، شبنم آرا ( نائب صدور) ، ریحان خانزادہ ( سیکرڑی جنرل) ، عائشہ آرائیں( ایسوسیٹ سیکرٹری) ، عامر کفایت ( جوائنٹ سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری) ، سلیم واسطی (خزانچی)، ثروت آرائیں ، عبدالصمد ، صمد مسعود، خلیق الزماں ( ممبر ایگیٹو کیمیٹی) ۔

اجلاس میں سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر آرئیں نے بھی شرکت کی اور نو منتخب عہدداروں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا ک جلد ہی سندہ گیمز پوزیشن ہولڈرز ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں حیدرآباد سےتعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ دیئیے جائیں گے اور اسی تقریب میں حلف برداری تقریب بھی منعقد ہو گی جس میں تمام ممبران سے حلف لیا جائے گا۔ اجلاس میں حیدرآباد گیمز منعقد کرانے کی بھی منظوری دی گئی جو کہ جنوری میں ہونگے۔

error: Content is protected !!